13 اپریل 2013 - 19:30
ایران امریکہ کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرے گا:جزائری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین بریگيڈیر سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ جہاں بھی ضروری ہوگا اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرے گا اور وہ حق کے سلسلے میں کسی سے سودے بازی نہیں کرے گا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین بریگيڈیر  سید مسعود جزائری نے کہا ہے  کہ جہاں بھی ضروری ہوگا اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرے گا اور وہ حق کے سلسلے میں کسی سے سودے بازی نہیں کرے گا۔سید مسعود جزائری نے فارس خبررساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران جزیرہ نما کوریا میں کشیدگي کے بارے میں عالمی سیاسی اور صحافتی ماحول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی موجودگي کا نتیجہ کشیدگي کے سوا کچھ اور برآمد نہیں ہوا ہے۔ سید مسعود جزائری نے مزید کہا کہ امریکہ کے حملوں کے سلسلے میں لچک کا رویہ اختیار کرنے والے اس بات کو بھول چکے ہیں کہ جس ملک نے بھی تسلط پسند حکومتوں کے مقابلے میں پسپائي اختیار کی ہے اس کو آخرکار ان طاقتوں کے ساتھ وابستہ ہونا پڑا۔ سید مسعود جزائری نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں تسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں عوامی استقامت کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ان حکومتوں کے زوال کا راستہ زیادہ ہموار ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲